ابنا: شیعہ مرجع تقلیدحضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے فتوی کے ذریعہ مسلمانوں کو ایکدوسرے کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلکی بنیادوں پر ایک دوسرے کا خون بہانا حرام ہے۔
آیت اللہ نے نجف اشرف میں منعقدہ "شیعہ سنی علما ملی کانفرنس" میں شریک علما کی ایک جماعت کے ساتھ ملاقات کے دوران صادر کیا ہے۔
علما وفد کے سربراہ جناب شیخ خالد الملا نے آيت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا: مرجع عالیقدر آقای سیستانی نے شیعوں سے اپنے سنی بھائیوں کی حفاظت اور انکی ہرطرح کی حمایت اور مدد کرنے کو کہا،اور علماء سے بھی دشمنوں کی تفرقہ بازی کی سازشوں سے خبردار رہنے کی تلقین فرمائی۔
شیخ خالد الملا نے آيت اللہ سیستانی کے قول کو نقل کرتے ہوئے کہاکہ :آپ نے فرمایا میرے لئے شیعہ سنی یا کرد اور عیسائي میں کوئي فرق نہیں ہے۔
مذکورہ عراقی عالم دین نے مذید کہا کہ :حضرت آیت اللہ سیستانی نے عراق القاعدہ اور تکفیری جماعتوں سے پاک ہونے اور عراق میں اتحاد و یکجہتی لوٹ آنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔آپ نے فرمایا ہر ایک شیعہ مسلمان کو اپنے سنی مسلمان بھائی کی حمایت اور مدد کیلئے پیش قدم رہنا چاہئے نیز ہر سنی مسلمان کو اپنے شیعہ بھائی کی حمایت اور مدد کیلئے کوشاں رہنا چاہئے اور علما کو دشمنون کی سازشوں اور تفرقہ بازی سے آگا رہتے ہوئے اتحاد ویکجہتی کی حفاظت کرتے رہنا چاہئے۔
.......
/169